0
Thursday 11 Apr 2024 23:21

صدر زرداری کا ایرانی صدر ابرہیم رئیسی سے رابطہ، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

صدر زرداری کا ایرانی صدر ابرہیم رئیسی سے رابطہ، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت  آصف علی زرداری نے غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ صدر مملکت آصف زرداری اور ایرانی ہم منصب آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں صدور نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کےلیے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، ایرانی صدر اور ان کے اہلخانہ کی صحت اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1128048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش