0
Friday 12 Apr 2024 18:53

فلسطین کے لوگ لاوارثی کی حالت میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، خورشید شاہ

فلسطین کے لوگ لاوارثی کی حالت میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع کے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو، یہ عید ہم دکھ کے ساتھ منا رہے ہیں کیونکہ فلسطین کے لوگ لاوارثی کی حالت میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ سے نماز عید کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے عالم اسلام ستر کے جذبے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ رہا، سارے دنیا کے مسلمانوں کو دین اسلام کیلئے جہاد کرنے کی ضرورت ہے، آج کا دن افسوس کے ساتھ گزار رہے ہیں جو فلسطینی بھائیوں پر گزر رہی ہے اس کا ہمیں احساس ہونا چاہیئے، ہمیں ذوالفقار علی بھٹو والی طاقت دیکھنے اور دکھانے کی ضرورت ہے، ماضی میں ہم مسلمانوں نے جہاد کرکے تمام جنگیں فتح کیں آج کیوں ہم ایسا کردار ادا کر رہے ہیں، سب کو جنگ بدر اور جنگ احد یاد کرنا چاہیئے، ملکی معشیت 2018ء سے تباہی کی حد تک آگے بڑھی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ معیشت آئی ایم ایف کی شرائط سے نہیں بہتر ہونے کی، ہمیں خود اپنی معیشت بہتر کرنی ہوگی، ہمارے ملک میں استحکام نہیں رہا، جس کے باعث معیشت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی، یقین ہے اپنے ملک کو پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں، پاکستان کو ٹھیک کرنے کیلئے سیاستدانوں اور تمام اداروں کو سوچنا ہوگا، حکومت کو مشورہ ہے پارلیمنٹ میں ہر چیز میں اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے، اگر پارلمینٹ کو ربڑ اسٹمپ سمجھا جائے گا تو پھر ایسی صورتحال ہی ہوگی، جو اسلحہ ملک کے دیگر صوبوں کی پولیس کے پاس ہے وہ سندھ کی پولیس کوْ بھی دیا جائے، وہ اسلحہ سندھ پولیس کو مل جائے تو تین ماہ میں کچے سے ڈاکوؤں کا خاتمہ ہوجائے گا، کرمینلز کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے جبکہ سندھ پولیس کو اجازت نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف نے گریڈ سے 17 سے 21 کو چار تنخواہیں دی ہیں تو ملک میں خزانہ ہوگا، میں کہتا ہوں یہ تنخواہیں گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ کے ملازمین کو دینی چاہئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1128137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش