0
Friday 12 Apr 2024 22:48

امریکی پولیس نے گاڑی کا دروانہ نہ کھولنے پر سیاہ فام نوجوان کو 96 گولیاں مار کر قتل کر دیا

امریکی پولیس نے گاڑی کا دروانہ نہ کھولنے پر سیاہ فام نوجوان کو 96 گولیاں مار کر قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ یہ واقعہ 21 مارچ کو پیش آیا تھا تاہم اس کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دن SUV قسم کی ایک گاڑی کو اس لئے روکا گیا تھا کیونکہ اس کے ڈرائیور، 26 سالہ ڈیکسٹر ریڈ نے سیٹ بیلٹ نہیں باند رکھی تھی۔

اس واقعے کی جاری ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو گاڑی کا دروازہ کھولنے کا حکم دیا لیکن بظاہر مقتول نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس حکم پر عمل نہ کیا جس کے بعد مذکورہ فلم میں شدید شوٹنگ کی آواز سنائی دیتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شیکاگو پولیس نے 41 سیکنڈز میں ہی 96 گولیاں چلا دیں جس سے مذکورہ 26 سالہ سیاہ فام نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
 
پولیس آڈٹ آفس کہ جو واقعے کی تحقیقات کا انچارج ہے، نے دعوی کیا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیکسٹر ریڈ نے شوٹنگ شروع کی تھی جبکہ پولیس واچ ڈاگ نے یہ نہیں بتایا کہ ڈیکسٹر ریڈ نے افسران کی فائرنگ سے قبل کتنی گولیاں چلائی تھیں۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس وقوعے میں ملوث 4 پولیس افسران کو تحقیقات مکمل ہونے تک انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس آڈٹ آفس نے تجویز دی ہے کہ جاری تفتیش کے دوران مذکورہ پولیس اہلکاروں کو تمام پولیس اختیارات سے محروم رکھا جائے۔


دوسری جانب اگرچہ ڈیکسٹر ریڈ کی شائع شدہ تصاویر سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ وہ سیاہ فام نوجوان تھا تاہم اس کے برعکس امریکی میڈیا میں اس کی جلدی رنگت کا بہت کم ذکر کیا گیا ہے لہذا شکاگو کے میئر برینڈن جانسن کہ جو خود بھی سیاہ فام ہیں، نے اس مسئلے کا بطور خاص ذکر کیا ہے۔

شکاگو کے میئر نے 26 سالہ مقتول نوجوان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی اور اس حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک میئر اور ایک ایسے باپ کی حیثیت سے کہ جو شکاگو میں اپنے 2 سیاہ فام لڑکوں پر مشتمل ایک "خاندان" کو بھی چلاتا ہے، مجھے ذاتی طور پر ایک اور سیاہ فام شخص کی پولیس کے ساتھ لڑائی میں ہونے والی موت کو دیکھ کر شدید دکھ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں کئی بار بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا خیال ہے کہ امریکی پولیس، زیادہ تر سیاہ فام لوگوں کے خلاف مہلک تشدد کا سہارا لیتی ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1128151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش