0
Saturday 13 Apr 2024 08:47

بی جے پی پراکسیوں کی بجائے کشمیر سے اپنے امیدوار کھڑے کیوں نہیں کرتی؟ عمر عبداللہ

بی جے پی پراکسیوں کی بجائے کشمیر سے اپنے امیدوار کھڑے کیوں نہیں کرتی؟ عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کشمیر کے لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس وقت تک اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا جب تک جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی، ترقی اور حالات معمول پر آنے کے بلندوبانگ دعوئوں کے باوجود بی جے پی  وادی کشمیر میں انتخابات میں پراکسیز کی بجائے اپنے امیدوار کیوں نہیں کھڑے کرتی؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ”اپنی پارٹی” اور ”پیپلز کانفرنس” کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر بی جے پی کے امیدوار وادی میں الیکشن لڑتے ہیں تو اس کی ہوا نکل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی فرد یا امیدوار سے نہیں بلکہ ان قوتوں سے ہے جو ان امیدواروں کے پیچھے کھڑی ہیں۔ ہماری لڑائی بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف ہے۔ نیشنل کانفرنس نے وسطی کشمیر کے سرینگر حلقے سے شیعہ رہنما آغا سید روح اللہ مہدی کو میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی نے پہلے ہی سینئر گجر لیڈر میاں الطاف کو اسلام آباد۔ راجوری کی لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1128214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش