اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ نوشکی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے، اتنی سخت سکیورٹی کے بعد بھی بسوں کو اس طرح کے واقعات پیش آنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہم سکیورٹی اداروں سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔