0
Saturday 13 Apr 2024 14:58

بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی شہری انتظامیہ کو انتظامات کی ہدایت

بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی شہری انتظامیہ کو انتظامات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مراد علی شاہ نے تمام سوک ایجنسیوں کو برساتی نالوں اور ڈرینج سسٹم کو صاف رکھنے کی ہدایت دی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقوں میں انتظامات مکمل کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر لوگ،خاص کر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔
خبر کا کوڈ : 1128284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش