0
Saturday 13 Apr 2024 16:53

اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، طلال چوہدری

اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی۔ ایک بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا پشین جلسے میں کسی نے فلسطین پرکوئی بات کی؟  اور کیا کسی نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر بات کی؟ ان کا کہنا تھا کہ  یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جو کیا عوام خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش