0
Saturday 13 Apr 2024 20:28

کراچی میں آپریشن کلین اپ کرکے تاجروں اور مہاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی میں آپریشن کلین اپ کرکے تاجروں اور مہاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی دہشت گردوں، جرائم پیشہ اور اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر ہے، کراچی کو فوری طورپر فوج کے حوالے کرکے آپریشن کلین اپ کیا جائے تاکہ کراچی کے تاجر اور مہاجر دونوں ہی آزادانہ اور محفوظ کاروبار کرنے کے علاوہ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جس نے سندھ میں جرائم پیشہ پولیس افسران اور کچے کے ڈاکوؤں کو لاکر کراچی میں رکھا ہے جو آزادانہ طورپر جرائم کی وارداتیں کررہے ہیں، کوئی شہری خاص طور پر خواتین تک ان سے محفوظ نہیں، سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر جرائم کی وارداتیں کراچی کا معمول بن گئی ہیں، ڈکیتی اور رہزنی کے دوران گولیاں مارکر لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے، آئی جی سندھ، وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت مقتدر حلقوں کے ذمہ داران اس ساری صورتحال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر اور مہاجر پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ دیہاتی متعصب حکمران کراچی پر مسلط کردیئے گئے ہیں جو اس کے وسائل کے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور بیوروکریسی کے کلیدی عہدوں پر مہاجر ناپید ہوچکے ہیں، سندھیوں اور غیر مہاجروں کے حوالے کراچی کو کردیا گیا ہے، شاہراہوں پر لوٹ مار کی جارہی ہے اور دوسری جانب سرکاری دفاتر اور اداروں میں کراچی کے مقامی مہاجروں سے رشوت اور بھتے وصول کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مہاجر اس حد تک غیر محفوظ ہوگئے ہیں کہ شاہراہ پر چلتے ہوئے یا تو ڈاکو لوٹ رہے ہیں یا پھر وردی میں ملبوس پولیس اہلکار، مہاجر خود کو اپنے ہی شہر میں اجنبی اور بے یارومددگار بنادیئے گئے ہیں، مہاجروں کے نام پر 35 سال سے ووٹ لینے والے مفاد پرست نہ تو مہاجروں کو تحفظ دلوا پارہے ہیں اور نہ ہی مہاجروں کی کوئی داد رسی کی جارہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں پیدا گیروں کا ٹولہ مہاجروں کیلئے عذاب بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش