0
Saturday 13 Apr 2024 20:40
اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی

جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے، وہ ہمیں عالمی جنگ کیطرف لے جاسکتا ہے، ڈونالڈ ٹرمپ

جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے، وہ ہمیں عالمی جنگ کیطرف لے جاسکتا ہے، ڈونالڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے، وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیئے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے، جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش