0
Sunday 14 Apr 2024 00:52

صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کو پامال کردیا ہے، حماس

صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کو پامال کردیا ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کو پامال کردیا ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے عید الفطر میں نسل کشی تیز کردی ہے اور مسلمانوں کے دینی جذبات اور عیدوں کے احترام کو مدنظر رکھے بغیر سیکڑوں لوگوں کو ان کی گاڑیوں، رہائشی مکانوں، بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر بمباری کر کے شہید کردیا. انھوں نے کہا کہ مجرم قابضوں نے ماہ مبارک اور عید فطر کا بھی احترام نہيں کیا بلکہ عام شہریوں کا قتل عام تیز کردیا اور تمام بین الاقوامی و انسانی قوانین کو پامال کرکے مزید جرائم کا ارتکاب کیا.

القانوع نے کہا کہ میں پوری مسلم و عرب امہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں اور ملت فلسطین کے خلاف جنگ روکنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈاليں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری رکھنا اور ملت فلسطین کی حمایت کا دائرہ بڑھانا ملت فلسطین کی مدد اور غزہ کے خلاف جنگ روکنے کی ایک روش ہے۔ تحریک حماس کے ترجمان نے کہ میں تمام استقامتی گروہوں پر جو گذشتہ کئی مہینوں سے ملت فلسطین کا ساتھ دے رہے ہيں اور فلسطینیوں کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کررہے ہيں، درود بھیجتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1128382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش