0
Monday 15 Apr 2024 12:27

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں افغان باشندوں سمیت غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کی دوبارہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کی مہم تیز کر دی ہے، تمام غیرقانونی غیر ملکیوں کیخلاف مہم آج سے شروع کی جا رہی ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ یہ مہم آج قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف نہیں ہوگی، بلکہ ایسے افراد جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، ان کے انخلاء کیلئے ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1128731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش