0
Monday 15 Apr 2024 13:32

امانوئل میکرون کیجانب سے ایران کو تنہاء کرنیکی خام خیالی

امانوئل میکرون کیجانب سے ایران کو تنہاء کرنیکی خام خیالی
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے ایران کو تمام شعبوں میں تنہاء کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے ان بے بنیاد خیالات کا اظہار RMC ریڈیو سے انٹرویو میں کیا۔ امانوئل میکرون نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں کشیدگی میں کمی کے لئے ایران پر مضبوط پابندیاں عائد کرنا اور اسے تنہاء کرنا ضروری ہے۔ آج ہمیں ہر اُس کام کو کرنے کی ضرورت ہے جس سے تناو میں کمی آتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشیدگی کو بڑھا کر جواب نہیں دے سکتے بلکہ ایران کو تنہاء کر کے، علاقائی ممالک کو اس بات پر قائل کر کے کہ ایران خطرہ ہے، پابندیوں میں اضافہ کر کے اور جوہری پروگرام پر دباو بڑھا کر علاقائی امن قائم کر سکتے ہیں۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ آج اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے۔ اس ساری صورت حال کی اصل وجہ اسرائیل پر حماس کے حملے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوں تا کہ اس رژیم کی حفاظت کی ضمانت دی جا سکے۔ اس کے ساتھ دوسری جانب کشیدگی کو روکنے کے لئے پابندیوں کا مطالبہ کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فرانس کے صدر نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پچہتر سالہ اسرائیلی جبر و تشدد کو یکسر نظر انداز کیا۔ انہوں نے خطے میں کہیں بھی اسرائیلی دراندازی کا ذکر نہیں کیا۔ یہ نکتہ قابل غور ہے کہ جب یکم اپریل کو اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت کو نشانہ بنایا تو ایسے میں امانوئل میکرون نے کمال منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جارحانہ اقدام کی مذمت تک نہ کی۔
خبر کا کوڈ : 1128739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش