0
Monday 15 Apr 2024 17:49

مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، جوزپ بورل کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، جوزپ بورل کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بورل" نے مغربی ایشیاء کی صورت حال اور کشیدگی میں اضافے پر خبردار کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک ہسپانوی ریڈیو سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مغربی ایشیاء میں تناو میں کمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور ایران و اسرائیل کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ رویٹرز کے مطابق، اس یورپی عہدیدار نے کہا کہ ہم گرداب کے نزدیک ہیں اور ہمیں اس سے دور ہٹنا چاہئے۔ جوزپ بورل نے دعویٰ کیا کہ ہمیں ایران کے منہ توڑ جواب پر صیہونی رد عمل کی توقع ہے مگر امید ہے کہ اس ردعمل سے خطے میں اشتعال انگیزی نہیں پھیلے گی۔

جوزپ بورل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انتہاء پسند صیہونی کابینہ میں ایران پر کارروائی کرنے کے حوالے سے شدید اختلاف ہے۔ شدت پسند انتقامی کارروائی کرنا چاہتے ہیں جب کہ دوسرا گروہ معتدل و معقول اقدام اٹھانے کا خواہاں ہے۔ اس بنیاد پر جوزپ بورل نے کہا کہ یہ دوسرا گروہ بھی انتقامی کارروائی چاہتا ہے مگر اس طرح کہ ایران کی جانب سے سخت جواب نہ آئے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ ایران پر جوہری و دیگر پابندیوں کے باوجود یورپی یونین کو تہران کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ایران علاقائی جوہری طاقت میں تبدیل نہ ہو تا کہ مشرق وسطیٰ میں امن رہے۔
خبر کا کوڈ : 1128788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش