0
Monday 15 Apr 2024 18:53

مودی پکڑے گئے ہیں اسلئے اب انٹرویو دے رہے ہیں، راہل گاندھی

مودی پکڑے گئے ہیں اسلئے اب انٹرویو دے رہے ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی انتخابات 2024ء سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو نیوز ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیا۔ اس دوران مودی نے الیکٹورل بانڈز کو لے کر ایک بیان بھی دیا۔ اب اس پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی پکڑے گئے ہیں، اسی لئے وہ انٹرویو دے رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابی بانڈ میں نام اور تاریخ ضروری ہے، نام اور تاریخ دیکھ کر پتہ چل جائے گا کہ ان لوگوں نے کب بانڈ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تحقیقاتی ادارے ایکشن لیتے ہیں، اس کے فوراً بعد انہیں پیسے ملتے ہیں اور اس کے فوراً بعد کارروائی رک جاتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ خالص وصولی ہے، مودی پکڑے گئے ہیں اور اب انٹرویو دے رہے ہیں۔

نریندر مودی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں مودی کی گارنٹی کہتا ہوں تو اس کی گارنٹی لیتا ہوں، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ مودی نے کہا کہ دفعہ 370 کو لے لیں، یہ ہماری پارٹی کا عزم تھا، میری باری آئی تو میں نے ہمت دکھائی اور 370 ہٹا دیا اور آج جموں و کشمیر کی تقدیر بدل گئی ہے۔ تین طلاق کی مثال دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اس وقت سیاسی قیادت کے ساتھ بہت کچھ ہوا اور پھر وہ ڈر گئے۔
خبر کا کوڈ : 1128794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش