0
Wednesday 17 Apr 2024 22:52

خفیہ اسرائیلی ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا خصوصی آپریشن، اسرائیل کیجانب سے 14 افسروں کے زخمی ہونیکا "اعتراف"

خفیہ اسرائیلی ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا خصوصی آپریشن، اسرائیل کیجانب سے 14 افسروں کے زخمی ہونیکا "اعتراف"
اسلام ٹائمز۔ "ہم ایک افسوسناک حقیقت میں جی رہے ہیں۔۔ ہم بیکار بیٹھے ہیں اور سخت ضربیں کھا رہے ہیں!!" یہ الفاظ میٹ آشر کی علاقائی کونسل کے سربراہ موشے ڈیوڈ ووچ نے مغربی الجلیل میں واقع ایک خفیہ اسرائیلی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حزب اللہ لبنان کے آج کے تباہ کن حملے کے بعد کہے ہیں۔

عرب چینل المیادین نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل میں واقع عرب العرامشہ نامی علاقے میں "ایک اہم صیہونی ہدف" کے خلاف حزب اللہ لبنان کے کامیاب آپریشن اور 2 بھاری کیلیبر راکٹوں کے داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملے میں عرب العرامشہ میں واقع ایک عمارت اور ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تھا کہ جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

عرب العرامشہ میں واقع ایک عمارت اور ایک کار کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی افسروں کی تعداد 6 بتائی تھی کہ جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک تھی۔

بعد ازاں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا اس نے مذکورہ کارروائی میں عرب العرامشہ میں واقع غاصب صیہونی فوج کا ایک "ملٹری انٹیلیجنس کمانڈ سنٹر" تباہ کیا ہے کہ جس میں، حملے کے وقت، ایک "اعلی سطحی میٹنگ" چل رہی تھی۔

بعدازاں اسرائیلی میڈیا نے بھی اس مزاحمتی آپریشن میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی افسروں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی۔

اس حوالے سے اسرائیلی چینل 12 کہ جس نے قبل ازیں صرف 6 اسرائیلی فوجی افسروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی، نے اعلان کیا کہ یہ تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ ان میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
 
حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق اس نے عرب العرامشہ میں واقع اسرائیلی فوج کے خفیہ "ملٹری انٹیلیجنس کمانڈ ہیڈ کوارٹر" کے خلاف مذکورہ مزاحمتی آپریشن آج مقامی وقت کے مطابق 13:15 پر اپنے متعدد گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے انجام دیا ہے کہ جس میں دسیوں صیہونی فوجی افسر ہلاک و زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے عبرانی میڈیا نے صیہونی فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ حملے میں صیہونی فوج کے 18 "اعلی سطحی انٹیلیجنس افسر" مارے گئے ہیں۔

-

-
خبر کا کوڈ : 1129341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش