0
Thursday 18 Apr 2024 10:04

تارکین وطن کشمیریوں نے ہمیشہ مختلف عالمی فورمز پر بھارتی غاصبانہ قبضے کو بے نقاب کیا، سردار عتیق

تارکین وطن کشمیریوں نے ہمیشہ مختلف عالمی فورمز پر بھارتی غاصبانہ قبضے کو بے نقاب کیا، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ بیرون ملک آباد کشمیری تارکین وطن جدوجہد آزادی کشمیر کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ مختلف عالمی فورمز پر پوری قوت کے ساتھ ہندوستان کے غاصبانہ قبضے اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کیا ہے، خاص طور پر 5 اگست کے بعد دنیا بھر کے اندر نریندر موودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تارکین وطن کا ایک موثر کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد منزل میں مسلم کانفرنس نارتھ امریکہ کے صدر سید آفتاب شاہ، سید اظہر علی شاہ، سید شاہ حسین اور سید مظہر حسین شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن نے جس طرح سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا جاندار موقف پیش کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کامیاب ہو گی، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے کردار ادا کرے، نہتے کشمیریوں کے ساتھ کرفیو، لاک ڈاؤن لگا کر جو ظلم ستم جاری ہے اقوام عالم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنا دوہرا معیار ختم کرے، دوہرے معیار کی وجہ سے خود اقوام متحدہ کی ساکھ ختم ہو رہی ہے اور اقوام متحدہ کو اب صرف مغرب کا نمائندہ سمجھا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش