0
Thursday 18 Apr 2024 21:20

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی۔ پنجاب پولیس نے شہباز گل کیخلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے نام درخواست میں دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر انوش اور پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ کر کے شہباز گل نے مذہبی رنگ دیا۔ ڈاکٹر انوش اس وقت 9 مئی کی متعدد انکوائریاں کر رہی ہیں، شہباز گل اس وقت امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں امریکی انتظامی افسران کیخلاف دھمکی آمیز پروپیگنڈہ کرے تو ہم کارروائی کریں گے، امریکی انتظامیہ شہباز گل کیخلاف انکوائری کر کے کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 1129550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش