0
Saturday 20 Apr 2024 20:44

کانگریس پارٹی پارلیمانی انتخابات میں اپنی 2004ء کی جیت کو دہرائے گی، جے رام رمیش

کانگریس پارٹی پارلیمانی انتخابات میں اپنی 2004ء کی جیت کو دہرائے گی، جے رام رمیش
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر اور کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ کانگریس پارٹی اس بار 2004ء کے پارلیمانی انتخابات کی جیت کو دہرائے گی اور مرکز میں کانگریس کی مخلوط حکومت بنے گی۔ جے رام رمیش نے یہ بھی کہا کہ 2003ء میں کانگریس پارٹی راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں ہار گئی تھی لیکن پھر 2004ء کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اتحاد واجپئی حکومت کو شکست دے کر اقتدار میں آیا، اس سال بھی ایسا ہی دہرایا جائے گا۔

امراوتی ضلع میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم مودی انٹرویو اور تقریروں میں ہر چیز کی بات کرتے ہیں لیکن مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل اور چینی حملے کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اب مودی کے نعروں پر یقین نہیں کریں گے۔ پارلیمانی کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ نے واضح کر دیا ہے کہ یہ بی جے پی اور نریندر مودی حکومت کے آخری دن ہیں۔ عوام بی جے پی کی بیان بازی میں نہ پھنسیں، عوام نے ووٹ کے ذریعے 10 سال کی ناانصافی کا جواب دیا ہے۔ بی جے پی کو جنوبی اور وسطی ہندوستان میں واضح برتری حاصل ہے اور شمالی اور مشرقی ہندوستان میں نصف اور بقیہ مرحلے میں یہی رجحان جاری رہے گا۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا 400 پاس کا نعرہ ڈاکٹر امبیڈکر کے آئین کو ہٹا کر مودی کا آئین لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی میں صاف صاف کہنے کی ہمت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے پیروکار آئین کو بدلنے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف آئین کا بنیادی اصول ہے اور بی جے پی شروع سے ہی اس کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ پارلیمانی کی یہ لڑائی نظریات کو لے کر ہے، جس میں کانگریس پارٹی اور اس کے اتحادی آئین کو بچانے کے لئے مل کر لڑ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اجیت پوار، اشوک چوان اور پرفل پٹیل پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے اور آج وہ انہیں بی جے پی کی واشنگ مشین سے صاف کر رہے ہیں۔ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اپوزیشن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش