0
Saturday 20 Apr 2024 21:43

طارق مگسی کے علاوہ بلوچستان کابینہ اراکین کو محکموں کے قلمدان تفویض

طارق مگسی کے علاوہ بلوچستان کابینہ اراکین کو محکموں کے قلمدان تفویض
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 13 وزراء اور 4 مشیروں کو انکے محکمے تفویض کر دیئے گئے، جبکہ صوبائی وزیر طارق مگسی کو محکمہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کی تشکیل کے دوسرے روز صوبائی وزراء کو محکمے کے قلمدان تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی کو پی اینڈ ڈی، شعیب نوشیروانی کو محکمہ خزانہ اور مائنز اینڈ منرلز، میر ضیاء اللہ لانگو کو وزارت داخلہ، میر سلیم کھوسہ کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس و ہاﺅسنگ پلاننگ، حاجی علی مدد جتک کو زراعت، میر صادق عمرانی کو ایریگیشن، سردار عبدالرحمان کھیتران کو پی ایچ ای، راحیلہ حمید درانی کو محکمہ تعلیم، سردارزادہ فیصل جمالی کو صحت، نور محمد دمڑ کو محکمہ خوراک، سردار سرفراز ڈومکی کو لوکل گورنمنٹ، بخت محمد کاکڑ کو لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، میر عاصم کرد گیلو کو ریونیو کے محکمے قلمدان دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے مشیروں کو بھی محکمے تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق علی حسن زہری محکمہ انڈسٹریز، نسیم الرحمان کو ماحولیات، غلام رسول عمرانی کو لیبر اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔ جبکہ نوابزادہ طارق مگسی کو کسے محکمے کا قلمدان نہیں سونپا گیا ہے۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طارق مگسی نے طے شدہ محکمے کا قلمدان لینے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے باعث ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سے مزید مشاورت کے بعد معاملہ حل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1130005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش