0
Saturday 20 Apr 2024 20:56

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 فلسطینی شہید

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رفح کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس میں اسرائیلی افواج نے ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جن کی مسلسل پرواز سے زخمیوں کے ریسکیو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دیرالبلح میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔

مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی، نور شمس ریفیوجی کیمپ پر اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ رفح پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کے لیے اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج رفح میں اپنی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے اشارے کا انتظار کر رہی ہے۔ رفح میں فوج کا داخلہ دو مراحل میں ہوگا، جن میں سے پہلا مرحلہ رہائشیوں کا انخلا ہوگا۔ دوسری جانب حماس نے قطر میں اپنے دفاتر بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق حماس نے قطر چھوڑنے پر غور مذاکرات میں شدید دباؤ کے بعد کیا۔
خبر کا کوڈ : 1130013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش