0
Saturday 20 Apr 2024 21:49

ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا بشریٰ بی بی نے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم کی ٹیسٹنگ لیب سے کروانے کا کہا، بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کیلئے ٹیم 4 ڈاکٹرز پر مشتمل تھی، ڈاکٹر عاصم یوسف بشریٰ بی بی کے چیک اپ کے سپروائزر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مسلم عتیق، ڈاکٹر عامر ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل تھے۔ بشریٰ بی بی کی ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ بھی نارمل ہے، بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی کی گئی جو کہ نارمل ہے، انڈوسکوپی کی بائیوپسی رپورٹ 5 سے 7 دنوں میں آئے گی۔

ذرائع کے مطابق ایکو، ای سی جی کے مطابق بشریٰ بی بی کے دل کا سائز، فنکشن نارمل ہے۔ بشریٰ بی بی کے دل اور معدے کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔ بشریٰ بی بی کے معدے میں السر کی تصدیق نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی کی خوراک کی نالی، معدے میں سوجن ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ معدے، خوراک کی نالی میں سوجن ڈائٹ، سٹریس سے ممکن ہے۔ معدے، خوراک کی نالی میں سوجن ادویات کے استعمال سے بھی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش