0
Saturday 20 Apr 2024 19:36

سعودی عرب اسرائیل کی خوشنودی کیلئے قرآن میں تحریف کر رہا ہے، عبدالمالک الحوثی

سعودی عرب اسرائیل کی خوشنودی کیلئے قرآن میں تحریف کر رہا ہے، عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی انقلاب کے روحانی پیشوا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ریاض، اپنی درسی کتابوں سے یہودیوں سے متعلق قرآنی آیات کو ہٹا کر اسرائیل کو مطمئن کرنے کے درپے ہے، کہا کہ سعودی عرب نے اس تناظر میں قرآن کے معانی کو تحریف کرنے کی طرف رجوع کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یمنی انقلاب اور انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک الحوثی نے آج ہفتے کے روز متعدد اسلامی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت اور مغرب کی پیروی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی یہودیوں اور اسرائیل کے بارے میں اپنے تعلیمی چارٹ میں بھی تبدیلی کی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ریاض درسی کتابوں سے یہودیوں سے متعلق قرآنی آیات کو ہٹا کر اس سمت میں بڑھ رہا ہے، کہا ہے کہ آل سعود اس مقام پر پہنچ گیا ہے کہ وہ اپنی درسی کتب سے ان قرآنی آیات کو ہٹا رہے ہیں، جو یہودیوں کے جرائم کے بارے میں بتاتی ہیں اور ان کی مذمت کرتی ہیں۔ بغیر کسی شرم کے وہ صہیونی یہودیوں کا قرآن سے زیادہ احترام کرتے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن کی آیات سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں رکاوٹ ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے انہیں ہٹا دیا ہے، کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آل سعود نے اس مسئلہ کے لیے آیات کے بعض معانی کو بھی بدل دیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی عرب کے ایک رہنماء نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کا مستقبل کا اتحادی ہے۔ انصاراللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں اس وقت ہو رہی ہیں، جب ہم اسرائیل کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ صہیونیوں نے مردہ باد عرب کا نعرہ لگایا۔ بلاشبہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی طرح اپنے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی ہے، جو اب اسرائیل کے ساتھ دوستی پر مبنی ہے۔ الحوثی نے نشاندہی کی کہ اسرائیل اپنے تعلیمی چارٹ اور تعلیمی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کی بنیاد پر اپنے بچوں کو تعلیم دیتا ہے۔ یہ تہذیب اخلاقیات کی سرخ لکیریں عبور کرتی ہے اور ہم جنس پرستی کو قانون بناتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش