0
Monday 22 Apr 2024 14:42

جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن بھی ڈھونگ ثابت ہوئے، راشد سومرو

جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن بھی ڈھونگ ثابت ہوئے، راشد سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں قومی مینڈیٹ کا تمسخر اڑانے والی قوتوں نے ضمنی الیکشن میں بھی اسی تسلسل کو بڑھاوا دیا، واضح ہوچکا کہ ضمنی الیکشن بھی قوم کے ساتھ ڈھونگ اور کھلا مذاق تھے ثابت ہوا کہ جے یو آئی کا اس ڈرامائی اور جعلی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ درست فیصلہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے زیرِ اہتمام دو مئی کو کراچی میں منعقد ہونے والی ”عوامی اسمبلی“ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کورنگی اور جنوبی کے مختلف علاقوں، ہجرت کالونی، لیاری، بہار کالونی، مہران ٹاؤن، شریف آباد، سو کوارٹرز، شمسی سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مفتی عبد الحق عثمانی، مولانا نورالحق، قاری فیض الرحمن عابد، قاری نورالامین، مولانا عبداللہ بلوچ، مولانا صابر اشرفی، مولانا فاروق خلیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری زیادہ خوش فہمی میں نہ رہیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مقتدر قوتوں کے سہارے ملنے والی حکمرانی جمعیت علما اسلام ان کے گلے کا طوق بنائے گی۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ 2 مئی کو کراچی میں عوامی عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز انعقاد کرکے جعلی مینڈیٹ کا پردہ فاش کریں گے، دو مئی کی عوامی اسمبلی صوبے پر مسلط جعلی مینڈیٹ سے آنے والے حکمرانوں کیلئے زبردست عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔ علامہ راشد سومرو نے مزید کہا کہ کراچی سے لیکر کشمور تک پورے صوبے پر عملا ڈاکو راج کی حکمرانی ہے، وزرا اور مشیر ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہے ہیں، پاکستان کے معاشی حب کراچی میں کسی شہری کی جان اور مال محفوظ نہیں، عوام خوف اور مایوسی کے عالم میں جی رہے ہیں۔ ان کا کہتا کہ سندھ میں جعل سازی اور بھاری رقوم دیکر سیٹیں خریدنے والے سندھ پر حکومت کا حق نہیں رکھتے، حکمران تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ عوام ڈاکوں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش