0
Monday 22 Apr 2024 15:03

سید شبر رضا رضوی تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے چیئرمین منتخب

سید شبر رضا رضوی تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد حیدری اور تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ محمد رفعت علی قزلباش اور دیگر اراکین نے جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل شبر رضا سے ملاقات کی اور ٹرسٹ کے چیئرمین کے لئے انہیں منتخب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری، سید ناصر حسین زیدی، سید شاہد حسین زیدی، سید افسر علی رضوی، سید نوید قمر، سید ذاکر حسین اور دیگر اراکین موجود تھے، ان اراکین نے امید ظاہر کی کہ سید شبر رضا رضوی جلد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر مسجد و امام بارگاہ کی خدمات انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش