0
Monday 22 Apr 2024 15:30

ایرانی صدر کا دورہ لاہور، ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ایرانی صدر کا دورہ لاہور، ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ صدر مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔ ڈی سی لاہور نے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر شاہد عباس کاٹھیا، اے سی کینٹ نبیل میمن سمیت دو زونل افسران حاجی ٹرمینل پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اے ڈی سی ایف اینڈ پی عمر مقبول، اے سی ہیڈ کوارٹر انعم سمیت دو زونل افسران مزارِاقبالؒ پر تعنیات ہوں گے۔ اے ڈی سی شوجین وسترو اور اے سی ایچ آر وجیہہ نسرین جی سی یونیورسٹی، اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ محمد یوسف سمیت 3 زونل افسران گورنر ہائوس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مراسلہ کے مطابق اے سی شالیمار انعم فاطمہ ہوم اکنامکس کالج جبکہ اے سی رائیونڈ زینب طاہر ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1130338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش