0
Monday 22 Apr 2024 17:49

بلوچستان حکومت کیجانب سے ائیر ایمبولنس کے آغاز کا اعلان

بلوچستان حکومت کیجانب سے ائیر ایمبولنس کے آغاز کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہنگامی طبی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بلوچستان میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فضائی ایمبولینس سروس کے ذریعے صوبے کے دور افتادہ علاقوں سے شدید علیل مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر کی بڑی اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا۔ پیپلز ائیر ایمبولینس کے آغاز سے متعلق اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ائیر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لئے متعین ہوگی۔ بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی ملکیت دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطرخواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ محکمہ صحت میں غیر معمولی اصلاحات لاکر غریب عوام کو سرکاری سطح پر علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ائیر ایمبولینس کے لئے کوئی نئے اضافی وسائل نہیں، بلکہ دستیاب وسائل کو ہی مفاد عامہ کے لئے زیر استعمال لایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش