0
Monday 22 Apr 2024 21:47

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالرز سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالرز سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس میں رہا۔ ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال یعنی مارچ 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مارچ 2023ء کے مقابلے میں رواں سال کے مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 82 ملین ڈالرز بڑھا ہے۔ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالی خسارہ 508 ملین ڈالر رہا، جو کہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں مالی خسارہ 4 ارب ڈالر تھا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی خسارے میں 4 ارب ڈالرز کی کمی رونما ہوئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ماہ مارچ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ برآمدات میں 9 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ماہ مارچ میں درآمدات پچھلے برس کے مقابلے میں 30 فیصد بڑھی ہیں، جبکہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش