0
Monday 22 Apr 2024 22:21

مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی یہودی آبادکاروں پر کار سے حملہ

مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی یہودی آبادکاروں پر کار سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مغربی قدس میں ایک بس اسٹاپ کے قریب ہونے والی اس کارروائی میں کم از کم 2 یہودی آبادکار زخمی ہوئے ہیں۔

بعض اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے تاہم بعض دیگر نے کہا ہے کہ اس کارروائی کے مقام سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔

-

غاصب اسرائیلی رژیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے اور اس ممکنہ مزاحمتی آپریشن کو انجام دینے والوں کی تلاش جاری ہے۔

اسرائیلی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ کی نگرانی کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں تاہم اس ممکنہ مزاحمتی آپریشن کو انجام دینے والے مزاحمتکاروں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔

-

-
خبر کا کوڈ : 1130425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش