0
Monday 22 Apr 2024 22:23

حزب اللہ لبنان کیجانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کی سرنگونی کی فوٹیج جاری

حزب اللہ لبنان کیجانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کی سرنگونی کی فوٹیج جاری
اسلام ٹائمز۔ "ہمیں ایک بڑا مسئلہ درپیش ہے۔۔ لبنانی فضائی حدود میں اپنی ہوائی برتری کے ختم ہو جانے سے اطلاعات جمع کرنے کی ہماری انٹیلیجنس صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچے گا!" یہ الفاظ جنوبی لبنان کے آسمان میں اپنے پانچویں پیشرفتہ ڈرون طیارے کی تباہی کے اعتراف پر مبنی غاصب اسرائیلی فوج کے بیان کے سامنے آ جانے کے بعد صیہونی میڈیا کی جانب سے ادا کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی اعلی مزاحمت کے ساتھ ساتھ لبنان کے جنوبی علاقوں پر مسلسل بمباری و لبنانی شہریوں کی شہادت کے جواب میں اس نے قابض اسرائیلی فوج کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

-

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں سرنگوں کیا جانے والا اسرائیل کا پیشرفتہ جاسوس ڈرون طیارہ ہرمس 450 تھا جبکہ قبل ازیں ماہ مبارک رمضان کے آخری ہفتے میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے مزید پیشرفتہ جاسوس ڈرون طیارے ہرمس 900 کو بھی مار گرایا گیا تھا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرمس 450 اور ہرمس 900 ڈرون طیارے قابض صیہونی فوج کی ڈرون فورس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جبکہ طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کی حمایت میں جاری لبنانی مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے یہ دونوں ڈرون طیارے انتہائی کامیابی کے ساتھ مار گرائے جا چکے ہیں۔
 
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے ہرمس 900 کے مار گرائے جانے کے بعد سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ نے تاکید کی تھی کہ لبنانی مزاحمت نے غاصب صیہونی رژیم کے اس ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے کہ جس پر وہ "فخر" کیا کرتی تھی لہذا اب کون کہتا ہے کہ ہم ریڈ لائنز کو عبور نہیں کرتے؟!

-
خبر کا کوڈ : 1130428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش