0
Monday 22 Apr 2024 22:10

ہم جنگ نہیں چاہتے، لبنانی وزیر خارجہ

ہم جنگ نہیں چاہتے، لبنانی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیر خارجہ "عبدالله بو حبیب" نے بیروت کی جانب سے قرارداد 1701 کی پاسداری کے حوالے سے جنگ کو روکنے اور متنازعہ مقامات پر اسرائیل کے ساتھ باونڈری لائن کھینچنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان وہ جنگ نہیں چاہتا جس پر بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی سفارتی حل ہی عالمی امن و استحکام کی ضمانت کا واحد راستہ ہے۔ عبدالله بو حبیب نے اس امر کی وضاحت کی کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ کو ہموار کرے گی۔ یاد رہے کہ 11 اگست 2006ء کو اقوام متحدہ میں قرارداد 1701 منظور ہوئی۔ یہ قرارداد لبنان اور صیہونی رژیم کے درمیان 33 روزہ جنگ کے خاتمے کے لئے لائی گئی تھی۔

لبنان حکومت نے اُسی سال 12 اگست کو اپنی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت سے اس قرارداد کو منظور کیا جب کہ 13 اکتوبر کو صیہونی رژیم کی کابینہ نے چوبیس ووٹوں کی منظوری سے اس قرارداد کو پاس کیا۔ جب کہ ایک ووٹ اس کی مخالفت میں بھی آیا۔ جس کے بعد اگلے ہی روز بمطابق 14 اگست وہاں کے مقامی وقت کے مطابق جنگ بندی کا آغاز ہوا۔ نیز اس قرارداد میں جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر بفر زون بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ صیہونی رژیم کی جانب سے اس قرارداد کی متعدد بار خلاف ورزی پر ہمیشہ لبنانی حکام معترض رہتے ہیں۔ سابق لبنانی صدر "میشل عون" نے چند سال قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی رژیم نے 11 ہزار بار اس قرار داد کی مخالفت کی۔
خبر کا کوڈ : 1130438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش