0
Monday 22 Apr 2024 22:55

مخصوص نشستوں پر حلف کا حکم، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں پر حلف کا حکم، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نےعدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کور ٹ نے وزیراعلیٰ اورکابینہ کو 14 دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1130450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش