0
Monday 22 Apr 2024 23:02

پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی

پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں جاری طوفانی بارشوں کے سبب ہلاکتیں بڑھ کر 59 ہوگئیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 72 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز کے مطابق خیبر پختون خوا میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، صوبے میں طوفان بارشوں کے سبب کرنٹ لگنے، لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے و دیگر حادثات میں اب تک 59 افراد جاں بحق ہوچکے اور کم از کم 72 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 بچے، 14 مرد اور 12 خواتین جبکہ زخمیوں میں 14 خواتین، 35 مرد اور 23 بچے شامل ہیں، مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2883 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 436 گھروں کو مکمل جبکہ 2447 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق سوات اور دیر کے سرحدی علاقے قادر کنڈو کے مقام پر طوفانی بارش میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نہاگدرہ سے 10 افراد پیدل سوات جارہے تھے کہ راستے میں طوفانی بارش میں پھنس گئے۔ مقامی افراد نے بےہوش ہونے والوں کو واڑی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت جویریہ اور آرزو کے نام سے ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1130452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش