0
Monday 22 Apr 2024 23:07

یمنی فوج اسرائیل کیخلاف اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ کرے، انصاراللہ کا مطالبہ

یمنی فوج اسرائیل کیخلاف اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ کرے، انصاراللہ کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک کی مسلح افواج سے صیہونی جہازوں کے خلاف اپنی بحری کارروائیوں میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے سات ماہ سے جاری جرائم کے تسلسل پر تنقید کی۔ جرائم، جن میں تازہ ترین واقعہ خان یونس کے "ناصر" ہسپتال میں لوگوں کا وحشیانہ قتل عام تھا۔ انصاراللہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کے عوام کا قتل عام صیہونیوں کی بے مثال نفرت اور مجرمانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر امریکہ اور مغرب کی حمایت نہ ہوتی، عرب ممالک کی شرمناک خاموشی اور اقوام متحدہ کی بے بسی نہ ہوتی تو فلسطینی قوم کے خلاف صیہونیوں کے جرائم نہ ہوتے۔

اس یمنی تحریک نے فلسطینی عوام کے ساتھ یمن کی عوام کی مسلسل حمایت پر تاکید کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ بحیرہ احمر اور بحر ہند میں صیہونی بحری جہازوں کے خلاف اپنی بحری کارروائیوں میں مزید اضافہ کریں۔ غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے آج خانیونس کے ناصر اسپتال پر حملے کے دوران صیہونی حکومت کی طرف سے کیے گئے گھناؤنے جرائم سے ایک اور پردہ اٹھا دیا ہے۔

حماس کی اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی افواج کے حملے کا نشانہ بننے والے ناصر اسپتال میں موجود دو ہزار افراد کی سرنوشت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ حماس کی اس تنظیم نے کہا کہ اس اسپتال سے صرف ایک اجتماعی قبر میں 73 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں، یاد رہے کہ گذشتہ چار دنوں میں اس اسپتال سے 283 شہداء کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ انفارمیشن آفس نے ہیگ کی عدالت سے الشفاء اور ناصر ہسپتالوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے اجتماعی قتل عام کے بارے میں تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1130455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش