0
Tuesday 23 Apr 2024 08:34

سردار عتیق رابطہ عالمی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

سردار عتیق رابطہ عالمی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزہراعظم آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان رابطہ عالمی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض ائیرپورٹ پر رابطہ عالمی کانفرنس کے اعلیٰ حکام نے سردار عتیق احمد خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس سعودی عرب کے سینئر رہنما بھی ائیرپورٹ پر سردار عتیق احمد خان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ صدر مسلم کانفرنس نے رابطہ عالمی کانفرنس کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر اپنا جاندار موقف پیش کیا ہے، جہاں بھی کشمیریوں کے حقوق کی بات ہوئی ہے سعودی عرب نے کھل کر اس کی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال ہے۔ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ آج کشمیری عوام جس ظلم و دہشت گردی کا شکار ہیں، وہ قابل افسوس ہے۔ اوورسیز کشمیری بھارتی بربریت کو دنیا پر عیاں کریں۔ صدر مسلم کانفرنس نے او آئی سی پر زور دیا کے وہ کشمپر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 1130488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش