0
Tuesday 23 Apr 2024 11:27

ایران کے ساتھ عدالتی معاونت سمیت 8 سمجھوتوں پر دستخط

سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق، فلموں کا تبادلہ بھی ہوگا
ایران کے ساتھ عدالتی معاونت سمیت 8 سمجھوتوں پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم پاکستان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔ دنوں ملکوں کے درمیان آٹھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق کی گئی، عدالتی معاونت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزارت سمندر پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور ایران کی کو آپریٹو اور سوشل ویلفیئر کےدرمیان معاہدوں پر سائن ہوئے۔
 
خصوصی اقتصادی زون کے قیام ، ویٹرنری اور حیونات کی صحت سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔ فلم کے تبادلے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات اور ایران کی وزارت ثقافت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹنڈرڈ کنٹرول اتھارٹی اور ایران کی نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1130523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش