0
Tuesday 23 Apr 2024 12:51

پاک ایران تعلقات میں بہتری پاکستانی عوام کے مفاد میں ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

پاک ایران تعلقات میں بہتری پاکستانی عوام کے مفاد میں ہے، ارباب لیاقت ہزارہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ اسلامی برادر ملک کے صدر کا پاکستان کا دور خوش آئیند ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری پاکستانی بلخصوص بلوچستان کے عوام کے مفاد میں ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ارباب لیاقت علی ہزارہ نے ملک کی بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے، انہیں ایران کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے۔ برادر ملک سے تجارت کے فروغ سے پاکستان کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ ایران سے اشیائے ضروریہ کی قانونی درآمدات کے ذریعے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران میں پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ حکومت پاکستان کو اپنی خودمختاری کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ایران سے پیٹرول اور بجلی کی خریداری کرنی چاہئے۔ اگر آج بھی ہم نے خود مختار ہوکر فیصلے نہ لئے، تو مستقبل میں مسائل کے انبار میں مزید اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1130541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش