0
Tuesday 23 Apr 2024 15:46

نریندر مودی کا مسلمانوں پر تبصرہ کو لیکر الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہیئے، پنرائی وجین

نریندر مودی کا مسلمانوں پر تبصرہ کو لیکر الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہیئے، پنرائی وجین
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلٰی پنرائی وجین نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن مسلمانوں کے خلاف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے تعلق سے غیر جانبدار طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے۔ وجین نے دلیل دی کہ ایسی صورتحال میں الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہیئے تھی لیکن وہ اس معاملہ پر اب تک خاموش ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ظاہر کرنا چاہیئے تھا کہ وہ غیر جانبدار ہے، اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیئے تھی، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔

وجین نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے سپریم کورٹ کے سامنے اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم کے ایسے بیانوں سے ملک میں بی جے پی مخالف جذبات مضبوط ہو رہے ہیں اور بی جے پی مزید الگ تھلگ پڑجائے گی۔ مودی نے اتوار کو راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک انتخالی ریلی کے دوران کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ لوگوں کی دولت مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے لوگوں کی محنت سے کمائی اور دولت ’دراندازوں‘ اور ’جن کے زیادہ بچے‘ ہیں انہیں دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش