اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو ہلاک، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں سیکیورٹی فورسز نے تین مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شخص کی شناخت ہو گئی ہے، جو ایک أفغان شہری ہے۔ جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا ہے۔