0
Tuesday 23 Apr 2024 21:55

اسرائیل نے غزہ میں صحت عامہ کا نظام تباہ کر دیا ہے، رپورٹر اقوام متحدہ

اسرائیل نے غزہ میں صحت عامہ کا نظام تباہ کر دیا ہے، رپورٹر اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ "ہر شخص کے صحت سے لطف اندوز ہونے کے حق" سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر تلالنگ موفوکینگ نے انسانی حقوق کے حوالے سے غاصب صیہونی رژیم کے من مانے سلوک کا انکشاف کیا ہے۔

جنیوا میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تلالنگ موفوکینگ کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے چند روز بعد ہی غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی کے طبی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا تھا جبکہ یہ جنگ شروع سے ہی صحت کے حق کے خلاف لڑی گئی ہے۔

اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صحت کے شعبے کے ساتھ وابستہ کارکنوں نے غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے دوران طبی سامان تک  انتہائی محدود رسائی کے باعث کئی ماہ سنگین حالات میں گزارے ہیں، تلالنگ موفوکینگ نے کہا غزہ میں نہ صرف صحت کا نظام ہی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے بلکہ وہاں "صحتمند رہنے کے حق" کو بھی ہر سطح پر پائمال کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر تلالنگ موفوکینگ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کی صورتحال کے بارے ان کے خدشات کا جواب ابھی تک نہیں دیا اور انہیں غزہ و مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

اس بارے اپنی گفتگو کے آخر میں صحت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل اب بھی اپنی انسانیت سوز بمباری کے ذریعے عام فلسطینی شہریوں کا قتل عام اور انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔۔ وہ جان بوجھ کر غزہ کے عام لوگوں پر قحط، طویل غذائی قلت اور پانی کی شدید کمی کو مسلط کر رہا ہے اور غزہ کے عام شہریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے!!
خبر کا کوڈ : 1130629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش