0
Wednesday 24 Apr 2024 23:04

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی طلباء کی وسیع گرفتاریوں پر ناصر کنعانی کا ردعمل

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی طلباء کی وسیع گرفتاریوں پر ناصر کنعانی کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے، فلسطینی عوام کی حمایت پر امریکی پولیس کی جانب سے امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء کی وسیع گرفتاریوں اور ان کے خلاف ظلم و ستم پر مبنی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے بارے شائع ہونے والی خبریں، حق رائے دہی، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی پرتشدد خلاف ورزی کی حکایت کرتی ہیں کہ جو دنیا بھر کی عوام کی جانب سے اظہار تشویش کا سبب بھی بنی ہیں۔

اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں ناصر کنعانی نے لکھا کہ ضروری ہے کہ امریکی حکومت، انسانی حقوق و آزادی اظہار کے میدان میں اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طلباء و اساتید کے اجتماعات کے انعقاد کی ضمانت دے اور ان کے قانونی مطالبات اور حقوق کا احترام کرے!

ترجمان وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کے حمایتی و بنیادی کردار کو؛ گھٹن کا ماحول پیدا کرنے اور مظاہرین کو خاموش کروا دینے سے ہرگز چھپایا نہیں جا سکے گا۔


واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کی ییل و کولمبیا یونیورسٹیوں سمیت کئی ایک دیگر اہم یونیورسٹیوں میں بھی جنگ غزہ کے خلاف اسٹوڈنٹ مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ اسی تناظر میں آج نیویارک پولیس نے نیویارک یونیورسٹی کے کیمپس میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے بعد 130 سے ​​زائد طلباء کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس بارے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رات گئے مزید 133 طلباء کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ عدالتی سمن جاری کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 1130890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش