0
Wednesday 16 Nov 2011 20:23

خیبر ایجنسی اور لکی مروت میں بم دھماکے، 6 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی اور لکی مروت میں بم دھماکے، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی اور لکی مروت میں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کے باعث چھ افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل تیراہ میں مسافر وین سپوڑی کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ سڑک پر نصب ریموٹ کنٹرول بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس سے مسافر وین میں سوار 6 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ سپوڑی کے علاقے میں امن لشکر کا کنٹرول ہے اور طالبان کی جانب سے اس علاقے کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، دریں اثناء لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دھماکے سے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا ،پولیس ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ کے رہائشی علاقے بہار کالونی میں پاسبان پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے نیچے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکہ ڈی ایس پی سرائے نورنگ کے گھر سے تقریبا 50 گز کے فاصلے پر ہوا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 114473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش