0
Tuesday 29 Nov 2011 00:29

عرب لیگ شام میں بیرونی مداخلت کا راستہ ہموار کر رہی ہے، ولید معلم

عرب لیگ شام میں بیرونی مداخلت کا راستہ ہموار کر رہی ہے، ولید معلم
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے دمشق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگا کر ملک میں موجود بحران کو شدت بخشنے اور اس طریقے سے بیرونی مداخلت کا زمینہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے یہ تاکید کرتے ہوئے کہ عرب لیگ امریکہ اور مغربی قوتوں کے مفادات کو پورا کرنے میں لگی ہوئی ہے کہا کہ شام کی فوج دہشت گرد افراد کے مقابلے میں عوام کے تحفظ اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے دہشت گرد افراد کی جانب سے قتل و غارت، اغوا اور ہتک حرمت جیسے اقدامات کو یکسر نظرانداز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کی جانب سے لگائی جانی والی پابندیوں کا ہدف شام کی قوم ہے اور انہیں جان لینا چاہئے کہ عرب لیگ کی شام کے بغیر کوئی حیثیت نہیں۔
العالم نیوز چینل کے مطابق ولید المعلم نے شام میں دہشت گروہوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا مقصد صرف اور صرف عام شہریوں کا قتل عام کرنا ہے اور جب ہم نے دوحہ میں اس مسئلہ کو اٹھایا تو ہمیں کہا گیا کہ اسکی وجہ آپکی جانب سے انکو شام میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ ہم نے کہا کہ اگر ہمیں انکے بارے میں ضمانت دی جائے تو ہم انہیں ملک میں آنے کی اجازت دے دیں گے لیکن انہوں نے اشتعال انگیز اقدامات کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے رہنماوں کا فیصلہ وہی ہے جو عوام کا ہے، بعض سیٹلائٹ چینلز ملک میں اشتعال پھیلا رہے ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر روس نے ہمارے مسئلے میں ثالثی کرنا چاہی تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کا واحد راہ حل مذاکرات اور گفتگو ہیں۔ ولید العلم نے تاکید کی کہ شام کے سرحدی علاقوں سے مختلف دہشت گروہوں کو اسلح فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوحہ میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ مسلح گروہوں کی مالی امداد اور انہیں اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے۔
ولید المعلم نے تمام حکومت مخالف گروہوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں سب کو گفتگو میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک نے حکومت مخالف عناصر کو شام سے باہر منتقل کر دیا ہے تاکہ انہیں حکومت سے مذاکرات کی میز پر آنے سے روک سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اسٹیٹ بینک کے ساتھ تعاون کو روک کر ہمارے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 118216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش