0
Tuesday 29 Nov 2011 23:47

پاکستان کے امریکا، نیٹو معاہدے اور ڈرون حملوں کیخلاف پٹیشن

پاکستان کے امریکا، نیٹو معاہدے اور ڈرون حملوں کیخلاف پٹیشن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کی جانب سے امریکہ نیٹو اور ایساف سے کئے گئے معاہدوں اور ڈرون حملوں کی اجازت کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے امریکہ نیٹو اور ایساف سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات طلب کر کے ان سے عوام کو آگاہ کیا جائے، پارلیمینٹ بھی ڈرون حملے روکے جانے کے حوالے سے متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اس حوالے سے پارلیمینٹ ناکام نہیں ہوئی بلکہ قراردادیں منظور کر کے پارلیمینٹ نے اپنا کام کر دیا، لیکن عملدرآمد میں ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارر وائی کی جانی چاہئیے۔
خبر کا کوڈ : 118539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش