0
Wednesday 30 Nov 2011 01:04

نیٹو نے چیک پوسٹوں پر حملہ جان بوجھ کر کیا، ذمہ داری جنرل ایلن پر عائد ہوتی ہے، عسکری قیادت

نیٹو نے چیک پوسٹوں پر حملہ جان بوجھ کر کیا، ذمہ داری جنرل ایلن پر عائد ہوتی ہے، عسکری قیادت
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن میجر جنرل اشفاق ندیم نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ نیٹو حملہ غیر ارادی نہیں تھا، جانتے بوجھتے کیا گیا حملے کی مشترکہ تحقیقات پر بھروسہ نہیں اس سے پہلے تین بار تحقیقات ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ نیٹو حملے کا حکم کس نے دیا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔ اس بار ے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ نیٹو حملے بلا اشتعال کھلی جارحیت ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ غیر ارادی نہیں تھا بلکہ پاکستانی چیک پوسٹوں کے بارے میں جانتے بوجھتے ہوئے بار بار حملہ کیا گیا، رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب دو سے تین ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں اور فائرنگ سے مواصلاتی رابطہ کٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے فوری بعد نیٹو فورسز سے رابطے نہیں ہوئے تاہم مشترکہ تحقیقات پر بھروسہ نہیں کیونکہ اس سے پہلے تین بار تحقیقات ہوچکی ہیں جن کا کوئی نیتجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو حملہ نئی بنائی گئی چیک پوسٹوں پر کیا گیا ہے جو ستمبر میں بنائی گئی تھیں۔
میڈیا پرسنز کو بریفنگ دیتے ہوئے عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو شمسی ایئر بیس 15 دن میں خالی کرانے کا وقت دیا گیا ہے اگر اس عرصے میں خالی نہ ہوئی تو پھر مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی 10 جون 2008ء، 30ستمبر 2011ء کو تین حملے ہو چکے ہیں۔ ان تمام حملوں پر ہونے والی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 118553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش