0
Tuesday 6 Dec 2011 20:15

امام حسین ع نے استقامت کے ساتھ یزیدی قوت کا مقابلہ کیا اور اسلام کے پرچم کو ہمیشہ کیلئے بلند کر دیا، صاحبزادہ ابوالخیر

امام حسین ع نے استقامت کے ساتھ یزیدی قوت کا مقابلہ کیا اور اسلام کے پرچم کو ہمیشہ کیلئے بلند کر دیا، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر و تحریک ناموس رسالتؐ کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی پوری زندگی نظام مصطفیؐ کی جدوجہد سے عبارت ہے، آپ نے اپنا سب کچھ اللہ کی بارگاہ میں قربان کردیا لیکن اسلام کے پرچم کو بلند سے بلند کئے رکھا، وہ دربار عالیہ شاہ مفتی محمد محمود الوری میں ماہانہ ختم خواجگان کی محفل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کے عظیم المرتب صحابہ کرام امام حسنؑ اور امام حسینؑ سے بے پناہ عقیدت و محبت کیا کرتے تھے، رسول اللہ اپنے ان شہزادوں کو کندھوں پر اٹھایا کرتے یہاں تک کہ حالت نماز میں جب امام حسینؑ پشت پر سوار ہوجاتے تو سجدے کو لمبا کر دیتے مگر اپنے پیارے لاڈلے نواسے کو گرنے نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ کی تربیت کے طفیل ہی امام حسینؑ نے اپنے عمل اور کردار سے ثابت کیا کہ حسینؑ سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن رسول اللہؐ کی ناموس پر کوئی حرف آئے، دین مصطفی کے دامن پر کوئی داغ لگے حرمت اسلام کو پامال کیا جائے، یہ حسینؑ کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ تھی کہ حج جیسی عظیم عبادت اور مدینہ جیسے عظیم شہر کو چھوڑ کر میدان ریگزار میں کلمہ حق بلند کرنے کیلئے کربلا کی تپتی ہوئی ریت پر پہنچ گئے یہاں تک کہ اپنا سب کچھ بارگاہ رب العزت میں پیش کردیا لیکن صبر، استقامت، زہد و تقویٰ اور پرہیزگاری میں کوئی کمی نہ آنے دی، جرأت و استقامت کے ساتھ یزیدی قوت کا مقابلہ کرتے ہوئے سجدہ میں سر رکھا اور اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بلند کردیا۔
خبر کا کوڈ : 120116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش