0
Wednesday 23 Sep 2009 11:26

اسرائیل اور فلسطین مذاکرات شروع کرنے پر رضا مند

اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر روک دے،محمود عباس
اسرائیل اور فلسطین مذاکرات شروع کرنے پر رضا مند
نیو یارک:اسرائیلی اور فلسطینی رہنما امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد امن مذاکرات غیر مشروط طور پر دوبارہ شروع کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے بہت باتیں ہو چکیں،اب دو ریاستی مستقل حل کے لیے بہت جلد مذاکرت شروع ہونے چاہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے دوران اختلافات ختم کر کے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
امریکی صدر براک اوباما مشرق وسطی سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت اسرائیل اور فلسطینی رہنماوٴں کے درمیان جلد مذاکرات شروع
کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ براک اوباما نے دونوں رہنماوٴں سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ مشرق وسطی میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر روک دے،محمود عباس
نیویارک:فلسطین کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر روک دے۔نیویارک میں امریکی صدر بارک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتین یاہو کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات کے بعد فلسطینی صحافیوں سے بات چیت میں محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ اپنے ان وعدوں پر عملدرآمد کرے جن میں سر فہرست نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کو چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو روکنا ہے۔


خبر کا کوڈ : 12041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش