0
Monday 12 Dec 2011 11:32

طالبان سے مذاکرات کیلئے مدد، مولانا سمیع الحق نے امریکا کو سخت شرائط پیش کر دیں

طالبان سے مذاکرات کیلئے مدد، مولانا سمیع الحق نے امریکا کو سخت شرائط پیش کر دیں
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے امریکا کے طالبان سے مذاکرات میں مدد کیلئے سخت شرائط عائد کر دیں۔ جے یو آئی (س) کے ذرائع نے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ حال ہی میں امریکا کے ایک اعلٰی عہدیدار نے مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات کیلئے مدد کریں، جس پر ان کی جانب سے شرائط عائد کی گئیں ہیں کہ اگر امریکا طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے امریکا کو پاکستان میں ڈرون حملے، سرحدوں کی خلاف ورزی بند کرنا ہو گی، طالبان افغان صدر حامد کرزئی پر اعتماد نہیں کرتے اس لیے امریکا پاکستان کو بھی مذاکرات میں شامل کرے، اگر امریکا ان شرائط پر عمل کرتا ہے تو صرف اسی صورت میں ہی مذاکرات کیلئے مدد کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 121469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش