0
Saturday 17 Dec 2011 03:37

وزیراعظم سے 3 گھنٹے تک آرمی چیف کی ملاقات، میمو ایشو پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے 3 گھنٹے تک آرمی چیف کی ملاقات، میمو ایشو پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات تین گھنٹے جاری رہی۔ اس موقع پر میمو ایشو کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اور آرمی چیف نے اس سلسلے میں حکومت سے مکمل اور بھرپور تعاون کا عزم کیا، وزیراعظم نے کہا کہ میمو گیٹ کی سازش بے نقاب کرینگے، اس مسئلے پر کوئی محاذ آرائی نہیں ہے۔ 

ذرائع کے مطابق میمو گیٹ پر فوج کی جانب سے داخل کیے گئے جواب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ کچھ دیر بعد اس ملاقات میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق بھی شامل ہوئے اور قانونی معاملات پر مشاورت کی۔ وزیراعظم نے میمو ایشو پر محاذ آرائی کا سخت نوٹس لیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آرمی چیف اور جنرل پاشا نے جوابات مروجہ طریقے کے مطابق جمع کرائے۔ حکومت اور ادارے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے لیے پرعزم ہیں، مسلح افواج اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی نہ سمجھی جائے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا اور وزیراعظم گیلانی نے متنازع خط کے معاملے پر افواہوں کی تردید کر دی۔ ملاقات میں مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم گیلانی نے کہا حکومت اور ادارے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ میمو کے معاملے پر کوئی محاذ آرائی نہیں، میمو کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دائرہ کار سے متعلق درخواست کی سماعت ابھی ہونی ہے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے عدالتی حکم پر جواب داخل کیا، جوابات کے لیے مناسب طریقہ کار اختیار کیا جائے، وزیراعظم اور آرمی چیف کا اتفاق۔
خبر کا کوڈ : 122784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش