1
0
Wednesday 21 Dec 2011 19:36

کراچی، شاہ فیصل کالونی میں عزاداری کے جلوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 عزادار زخمی

کراچی، شاہ فیصل کالونی میں عزاداری کے جلوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 عزادار زخمی

اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں حضرت امام زین العابدین ع کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکلنے والے ماتمی جلوس پر جامعہ فاروقیہ سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین عزادار زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں نکلنے والے قدیمی ماتمی جلوس پر اس وقت کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جب جلوس اپنی منزل کی طرف رواں تھا ، فائرنگ کے نتیجے میں تین عزاداران امام زین العابدین ع گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق 32سالہ شعیب جعفری، علی عرف لنگڑا کے علاوہ ایک اور مومن جلوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، ان کے پیٹ میں گولی لگی، جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، نمائندے کے مطابق جلوس کی سکیورٹی پر سینکڑوں پولیس اور رینجرز کے اہلکار معمور تھے اور انکی موجودگی میں جامعہ فاروقیہ سے جلوس پر فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

جلوس میں موجود عینی شاہدین نے نمائندے کو بتایا کے یہ جلوس سالہا سال سے نکالا جا رہا ہے، جس کے انتظامات میں علاقے کے اہلسنت برادران نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور آج بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں لیکن جب سے جامعہ فاروقیہ کا قیام عمل میں آیا ہے علاقے میں مذہبی منافرت کے بیج بوئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی سال محرم کے شروع میں بھی مجالس کے دوران جامع فاروقیہ کے دہشت گردوں نے سبیل امام حسین علیہ السلام کو ہٹانے اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی تھی لیکن علاقہ کی سماجی اور دینی شخصیات کی بر وقت اور جرات مندانہ مداخلت کی وجہ سے ناکامی ہوئی تھی۔

موقع پر موجود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی، شیعہ علما کونسل کراچی کے صدر مولانا علی محمد نقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما چچا وحید الحسن نے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شاہ فیصل کالونی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد عناصر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جس میں علاقہ ایس ایچ او ندیم بیگ بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ایام عزا میں سبیل کے واقعہ کے باوجود بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف عملی کارروائی نہ کی گئی تو ملت جعفریہ سیکوریٹی کے نام نہاد علمبرداروں کے خلاف تحریک چلانے میں آزاد ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 124146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

دہشتگردوں کو سرعام دہشتگردی کی اجازت دینا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، اپنی حفاظت کیلیے اپنی فورس بنانا ہو گی اور حکومت سے بغاوت کرنا ہو گی، یہ سب ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے
اعجاز ممنائی ایم ڈبلیو ایم نوشہرو فیروز سندھ
ہماری پیشکش