0
Thursday 1 Oct 2009 09:46

ایران کے دوسرے جوہری پلانٹ تک رسائی کا مغربی مطالبہ تاریخی غلطی ہے،ایران

ایران کے دوسرے جوہری پلانٹ تک رسائی کا مغربی مطالبہ تاریخی غلطی ہے،ایران
تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی ممالک کیجانب سے ایران کے دوسرے جوہری پلانٹ تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ تاریخی غلطی ہے۔ جنیوا مذاکرات کا کچھ بھی نتیجہ نکلے ایران کا کچھ بھی نہیں بگڑے گا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ایران یا آئی اے ای اے کو ہدایات دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ جنیوا میں ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں کچھ بھی نتیجہ نکلے ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ تیس سال میں ایرانی قوم مشکل حالات میں اپنا وقار بحال رکھنا سیکھ چکی ہے
خبر کا کوڈ : 12441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش